بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی پرچم لہرا دیا ، لیکن پھر کیا ہوا؟؟؟

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی جھنڈا لہرا دیا جس کے بعد انہیں شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے –

خوبرو اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے ایک ایسی تصویر شئیر کردی جس میں وہ پاکستانی پرچم لہرا رہی ہیں جس پر ان پر سخت تنقید ہو رہی ہے اور بھارتی عوام کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا جس میں واضح کیا گیا کہ وہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر لگی پابندی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں، جبکہ کسی نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے ساتھ غداری کررہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے خود پر ہونے والی تنقید کا بھرپور جواب دیا اور کہ کہ یہ تصاویر ان کی آنے والی فلم ’دھارا 370‘ کی ہیں، جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں۔ اور وہ اس فلم میں ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہوں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتا ہے، بہت پیارے ہوتے ہیں، سب برے نہیں ہوتے، میں پاکستان کی بہت عزت کرتی ہوں-

رپورٹس کے مطابق بھارتی آئین کی دفعہ 370 ایک خصوصی دفعہ ہے جو ریاست جموں و کشمیر کو جداگانہ حیثیت دیتی ہے- اور اس فلم کی کہانی اسی خیال پر مبنی ہے جس میں راکھی ساونت نے پاکستانی پرچم لہرایا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں