دوسروں کو ہنسنانے والا طارق ٹیڈی اپنے بیوی بچوں کیساتھ کیا سلوک کرتا ہے؟ تشویش ناک خبر

ویسے تو شوبز نگری کے فنکاروں کی آمدن لاکھوں ، کروڑوں میں ہوتی ہے لیکن پھر بھی ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جب ان کی بے حسی یا ڈھیٹ پن سامنے آتا ہے – اسی طرح کا واقعہ سامنے آیا ہے جب لاہور کی مقامی عدالت نے بچوں کا خرچ ادا نہ کرنے پر اسٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی اہلیہ عاصمہ بی بی نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کا سابق شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا- متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اکیلی بچوں کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتی اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ وہ بچوں کے اخراجات بھی ادائیگی کا حکم جاری کردے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ عاصمہ کی درخواست پر سماعت کی ہے جس کی سماعت کے دوران عدالت نے بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے پر طارق ٹیڈی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور پولیس کو حکم دیا کہ وہ طارق ٹیڈی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے۔

واضح رہے کہ عاصمہ بی بی کی درخواست پر عدالت نے پہلے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن وہ حالیہ سماعت پر پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ طارق ٹیڈی کو 13 جون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے-

اس حوالے سے سٹیج ڈرامہ نگری میں متعدد باتیں سامنے آ رہی ہیں اور جن ڈراموں میں طارق ٹیڈی کام کررہا ہے ان کے پروڈیوسرز کو بھی پریشانی لاحق ہو گئی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں