گوادر میں فائیو اسٹارہوٹل میں مبینہ طورپر دہشت گردوں کا حملہ ، کتنا نقصان؟؟

گوادر اور سی پیک پاکستان اور خطہ کے دیگر ممالک کے لئے کسی گیم چینجر سے کم نہیں ہے اس لئے ملک دشمن عناصر انہیں نشانہ بنانے کے لئے گھنائونے منصوبے بناتے رہتے ہیں اسی طرح کی ایک اطلاع موصول ہو رہی ہے کہ گوادر میں ایک پنج ستارہ ہوٹل پر مبینہ طورپر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے اور ہوٹل سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے گوادر تھانہ کے ایس ایچ او اسلم بنگلزئی کا کہنا ہے کہ فائیو سٹار ہوٹل مین 3 یا 4 دہشت گرد داخل ہوئے ہیں جو وہاں فائرنگ کررہے ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے – انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس پنج ستارہ ہوٹل میں کسی غیر ملکی کی موجودگی کی اطلاع بھی نہیں ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسران نے واضح کیا ہے کہ نیوپول کمانڈوز اور تھرٹی ون بریگیڈ ہوٹل کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر عمارت کا فضائی جائزہ لے رہا ہے-

واضح رہے کہ اس حملہ کے حوالے سے یہ تازہ ترین اطلاعات ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں