کلاس نہم میں رجسٹریشن کے لئے ب فارم لازمی قرار ، شرط ختم کرنے کا مطالبہ

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے تاریخ میں پہلی مرتبہ نہم کلاس میں رجسٹریشن کے لئے ب فارم جمع کروانا لازمی قرار دیدیا ہے جبکہ ہشتم میں کامیاب امیدواروں کیلئے جماعت نہم میں رجسٹریشن کیلئے 15 مئی آخری تاریخ مقرر کررکھی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کے اکثر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ نے تاحال ب فارم نہیں بنوایا ہے۔ جبکہ تمام بچوں کو ب فارم بنوانے میں بھی وقت لگے گا۔اس حوالے سے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے چیئرمین خالد حیات کموکا کی طرف سے تعلیمی بورڈ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جماعت نہم میں رجسٹریشن کیلئے فارم ب کی شرط ختم کی جائے کیونکہ ایسا نہ کیا گیا تو اکثر بچے رجسٹریشن سے محروم رہ جائیں گے۔ انہوں نے تعلیمی بورڈ حکام سے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں