ایک اور پاکستانی کرکٹر آسٹریلیا کے لئے کھیلنے کو تیار ، لیکن ہے کون ؟ بڑی خبر

اس وقت دنیا بھر کی کرکٹ ٹیموں میں پاکستانی کھلاڑی اپنی پرفارمنس سے جگہ بنائے ہوئے ہیں اور ان ٹیموں میں بڑی ٹیمیں بھی شامل ہیں ، جیسے عمران طاہر جنوبی افریقہ کی جانب سے ، عادل رشید ، خواجہ عثمان ، اقبال سکندر سمیت دیگر شامل ہیں لیکن ابھی بھی بہت سے ایسے کرکٹرز ہیں جو پاکستان میں موقع نہ ملنے پر دیگر ممالک کا رخ کرنے پر مجبور ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے لیگ سپنر عثمان قادر بھی تین سال قبل آسٹریلیا جا چکے ہیں اور اب انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے کا پلان تشکیل دیدیا ہے –

اس حوالے سے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اگلے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ عثمان قادر نے حال ہی میں انہوں نے بگ بیش میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور اب وہ بہت جلد آسٹریلیا کیلئے کھیلنے کے اہل بھی ہوجائیں گے ۔ یہ بھی کہا کہ پاکستان سے موقع نہ ملنے کا افسوس ہے لیکن اب وہ اس بارے میں سوچتے نہیں۔ میری نظریں اب آسٹریلیا کی جرسی پر ہیں اور امید ہے کہ جلد آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے کا موقع مل جائے گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹ عبدالقادر بھی اپنے بیٹے کی آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور کوشاں ہیں وہ آسٹریلیا کی نمائندگی کریں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں