پاکستانی سٹار ریسلر انعام بٹ فائنل نہ جیت سکے، چاندی کے تمغہ کے حق دار قرار

پاکستان کے ریسلر انعام بٹ نے برازیل میں ہونے والی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا جبکہ انہیں فائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا –

ریو ڈی جنیرو میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں انعام بٹ کا مقابلہ جارجیا کے داتو مارسا گشولی سے ہوا جس میں جارجین اولمپک میڈلسٹ پہلوان کو پاکستانی کے اسٹار ریسلر کے خلاف دو، صفر سے کامیابی حاصل کی تاہم اس سے پہلے پاکستانی سٹار ریسلر انعام بٹ نے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مقابلوں میں بالترتیب برازیل اور یونان کے کے پہلوانوں کو زیر کیا تھا-

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طرح پاکستانی سٹار ریسلر انعام بٹ نے ایونٹ میں سلور میڈل اپنے نام کیا اور ورلڈ بیچ گیمز کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے – اس حوالے سے انعام بٹ نے ریفری کے فیصلوں کے خلاف تنقید کی اور واضح کیا کہ ریفری نے میرے کے خلاف ایک غلط فیصلہ دیا، جس تیکنیک کی ایک روز قبل اجازت دی گئی تھی، فائٹ میں اس پر عمل کرنے پر حریف کو پوائنٹ دے دیا گیا جبکہ ریفری کے اس فیصلے کے خلاف یونائٹیڈ ورلڈ ریسلنگ کو درخواست جمع کروا دی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں