ریسلنگ رنگ سے تشویش ناک خبر ، دنیا بھر میں معروف پہلوان جان کی بازی ہار گیا

دنیا بھر میں فری سٹائل ریسلنگ خطرناک کھیلوں میں شامل ہوتا ہے جہاں پر سب کچھ فری سٹائل ہے اور پہلوانوں کی مار دھاڑ سے پہلوانوں کا لہولہان ہونا عام بات ہے لیکن ریسلنگ مقابلے میں کوئی اپنی جان سے جائے یہ حیران کن ہے-

ایسا ہی ایک واقعہ آج سامنے آیا ہے جب لندن میں ایک پروفیشنل ریسلر اور اداکار سلور کنگ مقابلے کے دوران گرےاور ہلاک ہوگئے ، سیزر بیرن جو کہ سلورکنگ کے نام سے جانے جاتے تھے کا تعلق میکسیکو سے تھا اور وہ وہاں بہت معروف ریسلر تھے- سیزر بیرن عرف سلور کنگ کی عمر اس وقت 51 برس تھی اور وہ لندن کے علاقے کیمڈن میں راؤنڈہاؤز میں اپنے گُر دکھا رہے تھے جب وہ رنگ میں گرے اور ہلاک ہو گئے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک اور ریسلر نے ʼاپنے زبردست حریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ʼوہ ویسے ہی گئے جیسے جانا چاہتے تھے۔ بیرن سنیچر کے روز لوچا لیبرے نامی مقابلے کے دوران گرے،ایک رپورٹس کے مطابق انہیں شاید دل کا دورہ پڑاتھا۔

سلور کنگ کی اس طرح رنگ میں ہلاک ہونے کی اطلاع دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ریسلنگ کا شعبہ افسردہ ہو گیا کہ ایک زبردست پہلوان رنگ سے ہمیشہ کے لئے چلا گیا ہے ، اسی طرح دیگر ریسلرز نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں