عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبر ، 30 شوال تک عمرہ ویزا کھلا رہے گا ، حافظ شفیق کاشف

فیصل آباد (ویب ڈیسک) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے کہا ہے کہ آئندہ سال محرم سے عمرہ زائرین کو گروپ کی شکل میں لے کر جانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں – جس کا مقصد زائرین کو بہترین انتظامات مہیا کرنا اور ان کی اسلامی خطوط پر تربیت کرنا ہے –


سعودی عرب سے دورے سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ حرمین شریفین میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی نجی شعبے کے لئے آئمہ حرمین شریفین کی سرپرستی اور راہنمائی نیک شگون ہے جس کی مدد سے ایسے افراد تیار کریں گے جو حج و عمرہ کی ادائیگی کے بعد نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ پورے معاشرے کو بدلیں-

انہوں نے کہا کہ عازمین حج و عمرہ کی اسلامی تربیت پہلی ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے – انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلہ میں پہلا عمرہ گروپ محرم کے پہلے ہفتے میں روانہ ہو گا جس میں سو سے زائد زائرین شامل ہونگے-

یاد رہے کہ اسلامی مہینوں ذیقعد اور ذوالحج کے علاقہ 10 مہینے عمرہ ویزا کھلے رہے گا لہذا اس سال 30 شوال تک عمرہ ویزا کا اجرا کیا جائے گا اور زائرین سعودی عرب جا سکیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں