مدرسے کے قاری کی 11 سالہ شاگرد بچی کے ساتھ دست درازی کی کوشش ، پھر کیا ہوا؟؟

فیض فریدی ،

فیصل آباد کے نواحی علاقہ جڑانوالہ میں مدرسہ قاری کی 11سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ، متاثرہ بچی کے والدین نے تھانہ ستیانہ میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیدی –


نواحی علاقہ جڑانوالہ کے خوشحال ٹائون کے رہائشی اللہ رکھا کی 11 سالہ بیٹی آمنہ مدرسہ میں پڑتی تھی جہاں پر مدرسے کے قاری محمد امجد نے بچی کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی جس پر بچی کے والدین نے قاری امجد کے خلاف کارروائی کے لئے تھانہ ستیانہ میں درخواست جمع کروا دی ہے ، اس حوالے سے متاثرہ بچی آمنہ نے اپنے والدین کو بتایا کہ قاری امجد مدرسے کی دیگر بچیوں کے ساتھ بھی چھیڑ خانی کرتا رہتا ہے –

متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم قاری امجد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں