چینل بند ، اداکارہ حنا الطاف کو فارغ کر دیا گیا ، لیکن کیوں ؟ اب کیا کرنے کا ارادہ؟

آج کل پاکستان کے اداکاروں اور اداکارائوں کی اکثریت نے ہی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس ایکٹو کررکھے ہیں اسی طرح یوٹیوب چینلز بھی بنائے گئے ہیں جہاں پر وہ اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں لیکن اس حوالے سے ایسی خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ مشترکہ یوٹیوب رچینل بنانے اور کامیاب ہونے کے بعد اداکارائوں کو فارغ کر دیا جاتاہے جس کی وجہ سے وہ پھر صفر سے شروع کرنے پر مجبور ہوتے ہیں –

اسی طرح کا واقعہ ٹیلی ویژن کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ پیش آیا ہے اور اب پتہ چلا ہے کہ ان کے یوٹیوب چینل کو بند کر دیا گیا ہے اور اس کا اعلان بھی باقاعدہ طورپر اداکارہ نے خود ہی کیا ہے –

اس حوالے سے حنا الطاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہ انہوں نے اپنے چند دوستوں کے ہمراہ کچھ عرصہ پہلے یو ٹیوب چینل بنایا تھا جس نے بڑی تیزی سے مقبولیت حاصل کرلی تھی لیکن بعض وجوہات کی بنا پر ہم لوگ مزید کام نہ کرسکے کیونکہ ان لوگوں نے کہا اب آپ فارغ ہیں اور پھر بعد میں ان لوگوں نے اس یوٹیوب چینل کا نام بھی تبدیل کردیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح اچانک چینل کو بند کرنے اور انہیں فارغ کرنے پر کارروائی کر سکتی تھیں لیکن پھر فیصلہ کیا کہ کیوں نہ میں اپنا ایک الگ سے چینل بنائو اور اب الگ سے چینل بہت جلد لانچ کیا جائے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں