ایک روزہ میچز کا عالمی کپ کا کائونٹ ڈائون شروع ، شاداب خان کھیل سکیں گے یا نہیں؟

ایک روزہ میچز کے عالمی مقابلے شروع ہونے میں صرف 2 ہفتے باقی ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم اپنا انگلینڈ کا دورہ بھی شروع کر چکی ہے لیکن اس کی کارکردگی ابھی تک متاثر کن نہیں ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کمبی نیشن ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا ہے – درمیانی اوورز میں سپن اور وکٹ لینے والے بائولر کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے-

تاہم اب ایک خوشخبری ملی ہے کہ پاکستان کے مشہور لیگ سپنر شاداب خان مکمل فٹ ہو چکے ہیں اور عالمی کپ میں پاکستان کی ٹیم میں شامل ہونگے- اور توقع ہے کہ آج اس کا باضابطہ اعلان کیا جا سکتا ہے – میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب خان لندن میں موجود ہیں اور ڈاکٹرز آج ان کا دوبارہ چیک اپ کریں گے جس کے بعد وہ ٹیم جوائن کر لیں گے۔محمد عامر کی بھی ورلڈ کپ میں شرکت مشکل ہے جبکہ محمد حفیظ چوتھے میچ میں پاکستان ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب خان کے فٹ ہونے کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ کو وطن واپس بلا لیا جائے گا۔ ہیپا ٹائیٹس سی وائرس میں مبتلا میں شاداب خان کی نئی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں اور اس کی بنیاد پر انہیں ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جائے گا – اس حوالے سے پی سی بی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ برطنوی ڈاکٹر نے شاداب خان کو فٹ قرار دے کر ورلڈ کپ کھلانے کے لئے گرین سگنل دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ روانگی سے قبل پی سی بی میڈیکل پینل نے جب تمام کھلاڑیوں کے خون کے نمونے لیے اور انہیں شوکت خانم اسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کرایا گیا تو پی سی بی میڈیکل پینل کو پتہ چلا کہ نوجوان کرکٹر کے خون میں ہیپاٹائٹس سی کا وائرس موجود ہے جس کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروا کر اس کی تصدیق کی گئی تاہم اس کے لیے نیا سیمپل نہیں لیا گیا تھا تاہم اب امید واثق ہے کہ لیگ سپنر قومی سکواڈ کا حصہ ہونگے اور جلد پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیں گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں