زیرو نے ٹاپ ہیروئن کو صفر کر دیا ، بھارتی فلم انڈسٹری سے فارغ؟؟

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اگر کسی نئی اداکارہ کو کاسٹ کر کے ٹاپ کی ہیروئن بنا سکتےہیں تو پھر ان کی فلم میں اگر پہلے نمبروں پر فائز ہیروئن کام کرے اور فلم ناکام ہو جائے تو پھر اس کا کیرئیر بھی ختم ہو سکتا ہے – اسی طرح کا معاملہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ پیش آیا ہے کیونکہ وہ گزشتہ سال شاہ رخ خان کی فلم زیرو میں ان کے ساتھ کاسٹ ہوئی تھیں لیکن فلم کے ناکام ہونے کے بعد وہ پردہ سکرین سے غائب ہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی نئی فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا ہے –

میڈیارپورٹس کے مطابق فلم زیرو کے سپر فلاپ ہونے کے بعد ایسی اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ انوشکا شرما نے فلم نگری کو خیرباد کہہ دیا ہے ، ان اطلاعات کے اوجود اداکارہ نے طویل عرصے سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی تاہم اب انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔ اور اب انوشکا شرما نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ تین سال سے میں کافی مصروف رہی، فیشن میں کام کیا، کئی ایسے کردار بھی ادا کیے جو بہت زیادہ چیلنجنگ تھے، ایک ہی سال میں پری، سوئی دھاگا اور زیرو جیسی فلموں میں کام کیا، سب ایک دوسرے سے منفرد تھے، یہ آسان نہیں ہوتا- اب ’میرا خیال ہے کہ میں اب اپنے کیریئر میں اس موڑ پر آچکی ہوں جہاں مجھے فلمیں صرف اس لیے کرنے کی ضرورت نہیں کہ مجھے اپنا وقت پورا کرنا ہو-

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا نے واضح کیا ہے کہ ایک پروڈیوسر ہونے کی حیثیت سے میں مصروف رہتی ہوں، میں ایک اور فلم پروڈیوس کررہی ہوں، اس کے علاوہ بھی کافی چیزوں میں مصروف ہوں جو لوگوں کے سامنے نہیں- اور اس نے فلم انڈسٹری کو خیرباد نہیں کہا اور وہ فلم نگری میں اپنے نئے رول کے مطابق کام کرتی رہیں گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں