لندن میں کیا ہو رہا ہے ، شہباز شریف نے معروف وکیل کے حوالے کیا چیز کی؟ جس کی دھوم مچ گئی

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف شہباز شریف لندن میں علاج کی بجائے سیاسی سرگرمیوں میں متحرک دکھائی دے رہے ہیں اور گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے معروف وکیل مصطفی رمدے سے ملاقات کی ہے اور وہاں ملاقات کے دوران دونوں میں کیا بات چیت ہوئی یہ تو سامنے نہیں آئی لیکن امکان ہے کہ میاں شہباز شریف کی جانب سے مصطفی رمدے کو اہم ہدف یا ذمہ داری سونپی گئی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کچھ اہم دستاویز جو ایک تھیلے میں پیک تھیں اسے مصطفیٰ رمدے کے حوالے کی۔ فوٹیج میں مصطفیٰ رمدے کو وہ تھیلا لیجاتے بھی دیکھا گیا ہے تاہم اس حوالے سے انہوں نے اپنے موقف میں واضح کیا ہے کہ کہ انہوں شہبازشریف سے کوئی تھیلا وصول نہیں کیا-

واضح رہے کہ انگلینڈ میں کسی بھی قسم کی کیش ٹرانزیکشن پر سخت چھان بین کی جاتی ہے اور اگر ایسا کچھ ہوا ہے تو قانونی کارروائی کا بھی امکان ممکن ہے – یہ بھی واضح رہے کہ مصطفی رمدے شہباز شریف کی وزارت اعلی دور میں پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل تھے اور وہ شریف فیملی کے کافی قریب ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں