انگلینڈ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کیخلاف ریکارڈ توڑ کامیابی ، لیکن کپتان کیساتھ کیا ہوا؟؟

ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں اپنے اپنے ہتھیار آزما رہی ہیں اور سیریز کے پہلے تین میچز میں 2 میچ جیت کرانگلینڈ نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود ٹیم کے کپتان آئن مورگن کے لئے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے جب آئی سی سی نے انہیں ایک میچ کے لئے معطل کر دیا ہے-

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم نے اپنے اوورز سست روی سے پھینکے جس کی وجہ سے آئی سی سی نے میزبان کپتان کو ایک معطل کے لئے معطل کردیا ہے اس طرح آئن مورگن پاکستان کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے- اس کے ساتھ ساتھ میچ ریفری رچی رچرڈسن نے آئن مورگن پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر 10 کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے –

آئی سی سی کی جانب سے انگلینڈ کے وکٹ کیپر اور پاکستان کے خلاف برسٹل میں سنچری بنانے والے جونی بریسٹو کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سر زنش کی گئی ہے اور مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے سنچری بنا کر آئوٹ ہونے پر اپنے بلے کو وکٹوں پر دے مارا تھا تاہم آئی سی سی نے واضح کیا کہ بریسٹو نے اس غلطی کو تسلیم کر لیا ہے ا س لئے صرف انہیں وارننگ دی گئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں