خانہ کعبہ میں پاکستان کی بہترین کارکردگی ، انعامی رقم کے بدلے کیا سعادت مانگ لی؟ سبحان اللہ

پاکستانی قوم دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں جہاں پر اپنی مختلف ڈیوٹیز انجام دیتے ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی سے حکام اور انتظامیہ کے دل جیت لیتے ہیں جس پر انہیں انعام و کرام سے نوازا جانا معمول ہے لیکن اب ایک ایسا پاکستانی کارکن سامنے آیا ہے جس نے اپنی بہترین کارکردگی پر انعام نہیں لیا بلکہ اس کے بدلے ایک انمول سعادت حاصل کر لی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق خانہ کعبہ میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دینے والے پاکستانی کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر حجر اسماعیل میں نماز پڑھنے کی اجازت مل گئی – مسجد حرام کی انتظامیہ نے صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر پاکستانی شہری کو انعامی رقم دینے کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی شخص نے انعامی رقم لینے سے انکار کر دیا۔ اُس شخص نے مسجد حرام کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ اسے ان پیسوں کے بجائے حجر اسماعیل (حطیم،جو کعبے کے اندر ہے) میں نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔

رپورٹس کے مطابق خانہ کعبہ کی انتظامیہ کی جانب سے حجر اسماعیل کو پاکستانی شہری کی درخواست پر خالی کروا کرخصوصی طور پر دروازے بند کئے گئے ہیں تاکہ وہ عبادت کر سکے جس کے بعد پاکستانی شخص نے حطیم یا حجر اسماعیل میں نماز ادا کی اور ایک انمول سعادت حاصل کی جسے دنیا بھر میں انتہائی سراہا جارہا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں