فیصل آباد سے تشویش ناک خبر ، ہجوم والے شاپنگ بازار میں بم کی اطلاع ، 2 افراد گرفتار

فیصل آباد کے نواحی علاقہ سمندری میں مبینہ طورپر بم کی اطلاعات ملنے پر علاقہ میں کھلبلی مچ گئی ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر بم کا جائزہ لیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو سیل کردیا جبکہ دو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے –


سمندری کے شاپنگ سینٹر المیکسی جو کہ انارکلی بازار سے ملحقہ تھا کسی نے اطلاع دی کہ وہاں پر بم موجود ہے جس پر علاقہ میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا – اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی جس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کے دوران 2 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے –

پولیس کے مطابق بم میں کسی قسم کا بارود نہیں تھا بلکہ یہ الیکٹرونک ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں