ڈالر کی ایک دن میں اونچی اڑان ، روپے کے مقابلے میں کتنا مہنگا ہوا؟؟ تشویش ناک خبر

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام تر تبدیلیوں کے باوجود ڈالر کی اونچی ہوتی اڑان پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور آج ڈالر کی قیمت میں تازہ ترین اضافہ اڑھائی روپے دیکھا گیا ہے اس طرح اوپن مارکیٹ میں ایک دن میں ڈالر 2.5 روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146.25 روپے کا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوا ہے، جبکہ انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام ہے اور ڈالر 141 روپے 39 پیسے کی سطح پر ہی برقرار ہے- لیکن اس کے ساتھ ساتھ دوسری جانب کالا دھن سفید کرنے کی ایمنسٹی اسکیم کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت رجحان دیکھنے میں آئے ہیں اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کاروبار کے دوران انڈیکس میں 530 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 34 ہزار 400 کی سطح عبور کر گیا ہے –

اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد ڈالر نے ایک دن میں اڑھائی روپے قیمت بڑھائی ہے لیکن یہ کہاں جا کر رکتا ہے کچھ معلوم نہیں – لیکن ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا جو کہ غریب عوام کے لئے بہت بڑا دھچکا ثابت ہو گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں