کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو روزہ افطاری میں شریک ہوئے تو کیا تبدیلی محسوس کی؟؟؟

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ملک بھر کی تمام کمیونٹیز کے ہر دلعزیز وزیراعظم ہیں جو ہر اہم مذہبی ، دینی تہوار پر متعلقہ مکاتب فکر کے ساتھ نظر آتے ہیں اسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ شام پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ افطار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر مِلٹن میں جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روزہ افطارکیا ،اس موقع پر وہ نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ واضح رہے کہ اس سےپہلے رمضان المبارک کی آمد پر کینیڈین وزیراعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مسلمانوں سمیت مسلمِ اُمہ کو ماہِ مبارک کی مبارک باد دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمانوں کے ساتھ روزہ افطار کے وقت وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مسلمانوں کے ساتھ گھل مل گئے اور رمضان کے حوالے سے معلومات حاصل کرتے رہے ، انہوں نے روزہ افطارکو بہترین سعادت بھی قرار دیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں