پیپلزپارٹی کے رہنما کے لئے انتہائی افسوسناک خبر ، کون خالق حقیقی سے جا ملا؟؟؟

پیپلزپارٹی کے لئے بہت افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کیونکہ ایک جواں سال موت نے سب کو رلا دیا ہے ، اور وہ افسوسناک خبر یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا لالہ موسیٰ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا ہے اور پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کو ان کے بیٹے حادثے کی خبر اسلام آباد میں دی گئی جب وہ ایک پریس کانفرنس میں شریک تھے جس پر وہ فوری طورپر اسلام آباد سے لالہ موسی روانہ ہو گئے –

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھا اور وہ آج ایک ٹریفک حادثے میں اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ان کی نماز جنازہ کل لالہ موسی میں آبائی گائوں میں ہو گی –

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بیٹے کے جاں بحق ہونے پر قمرزمان کائرہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا بھی کی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں