ڈالر اور بجلی کی قیمتوں کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ، عام آدمی کا کیا بنے گا؟؟

ڈالر کی اونچی اڑان ، بجلی کی نرخوں میں اضافہ کے بعد عوام کی چیخیں پہلے ہی نکل رہی ہیں اب نئی پریشانی لاحق ہو گئی جس میں یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اوگرا نے آئندہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کردی۔

اس حوالے سے اوگرا کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت میں 47 فیصد اور سوئی سدرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت میں 28 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے تاہم گیس قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا –

اس حوالے سے بزنس کمیونٹی نے پریشانی کا اظہار کرتے کہا ہے کہ صنعتیں تو پہلے ہی آخری سانسیں لے رہی ہیں اب بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد صنعتیں مکمل طورپر دم توڑ جائیں گی –

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں