عتیق الرحمان شوہر نہیں ، کیا عمل کرکے اسے بیوی بنا رہا ہے ، اداکارہ میرا نے بڑا انکشاف کردیا؟؟

پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا ہمیشہ سے ہی خبروں میں رہتی ہیں اور آئے دن کوئی نہ کوئی ایسی خبر سامنے آتی ہیں جو اداکارہ میرا کے حوالے سے ہوتی ہیں اور ان میں زیادہ تر خبریں ان کی شادی کے حوالے سے منظر عام پر آتی ہیں اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیملی کورٹ نے عتیق الرحمان سے ان کی شادی کے حوالے سے حقائق کے برعکس کیس کا فیصلہ سنایا ہے – وہ کسی عتیق الرحمان کو نہیں جانتی وہ عدالت میں جھوٹ بول رہا ہے۔ عتیق الرحمان جعلی تصویریں ایڈیٹ کروا کر مجھے بیوی بنا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ میرا نے استدعا کی ہے کہ عدالت عالیہ فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔ خبروں میں رہنے والی سکینڈل کوئین ادکارہ میرا کی نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے کیس پر سماعت کی۔ ادکارہ میرا نے مؤقف اختیار کیا کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس کیس کا فیصلہ سنایا۔ عتیق الرحمان کو نہیں جانتی وہ عدالت میں جھوٹ بول رہا ہے۔ عتیق الرحمان سے نکاح اور شادی نہیں کی۔ عتیق الرحمان جعلی تصویریں ایڈیٹ کروا کر مجھے بیوی بنا رہا ہے۔عدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد عدالت نے ریکارڈ سمیت فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کر لیا اور عدالت نے کیس کی سماعت مزید کارروائی کے لیے 20 مئی تک ملتوی کر دی۔ یار رہے کہ فیملی کورٹ نے میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا، اور اب یہ خبر آئی ہے کہ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ انھیں بلیک میل کیا جا رہا ہے ۔

سکینڈل کوئین میرا کی نئی فلم باجی کے نام سے ریلیز ہو رہی ہے اور اس کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف میرا عدالتوں کے چکر لگا رہی ہے کیونکہ ان کے کیسز عدالت میں ہیں جن میں عتیق الرحمان کے ساتھ شادی کا کیس سرفہرست ہے لیکن میرا اس شادی سے انکاری ہے جبکہ دوسری طرف عتیق الرحمان کے حق میں فیملی کورٹ نے فیصلہ دیدیا ہے جسے میرا نے چینلج کر دیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں