پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ ، ایٹمی ہتھیار لیکر کتنا دور جا سکتا ہے؟

پاکستان افواج نے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے اور یہ میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیاروں کو 1500 کلو میٹر تک لے جانے کی صلاحیت سے مالا مال ہے –

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مضبوط دفاع خطےمیں طاقت کاتوازن برقراررکھنے کیلئے ضروری ہے – انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار کو 1500 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے – آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری کردہ بیان میں کامیاب میزائل تجربہ کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تجربے کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے –

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ شاہین 2 میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی پاکستان کا مضبوط دفاع خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے -بحیرہ عرب میں کیے جانے والے شاہین ٹو میزائل تجربے کا ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن،کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، سائنسدانوں اور انجینیئرز نے مشاہدہ کیا ۔

اس موقع بلیکسٹ میزائل شاہین 2 کے کامیاب تجربہ پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی اور اسے خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا قرار دیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں