ایس پی جڑانوالہ کا اچانک تھانے کا دورہ ،5 افراد کی غیر قانونی حراست پر محرر کو کیا سزا دی؟؟

فیض فریدی ،

وزیراعظم عمران خان کے آج سرگودھا کے تھانے میں اچانک دورے سے فیصل آباد میں کھبلی مچ گئی جس کے باعث ایس پی جڑانوالہ حسن افضال نے بھی اچانک تھانہ سٹی جڑانوالی کا دورہ کیا اور ریکارڈ چیک کرتے ہوئے یہ بات سامنے آئی کہ تھانے میں 5 افراد کو غیر قانونی طورپر حوالات میں بند کیا گیا تھا-

جس پر ایس پی جڑانوالہ حسن افضال نے کارروائی کرتے ہوئے محرر کی چھ ماہ کی سروس جبکہ نائب محرر کی ایک سال کی سروس ضبط کرنے کی ہدایت کردی جبکہ نئے آنے والے ایس ایچ او سٹی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا –

اسی طرح جڑانوالہ میں اعلی پولیس افسر نے تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تھانوں میں صفائی ستھرائی اور کوئی پولیس اہلکار یونیفارم کے بغیر نہ ہو تھانوں میں غیرقانونی کسی بندے کو حوالات میں نہ رکھا جائے اور تھانے کا رکارڈ درست کیا جائے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں