چیئرمین نیب کی آڈیو اور ویڈیو جاری کرنے میں ملوث گروہ کیخلاف کیا کارروائی کردی گئی؟؟

نیب چیئرمین کی مبینہ طور پر آڈیو اور ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اس میں ملوث بلیک میلر گروہ طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کورٹ میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے،جس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے – ریفرنس کے مطابق طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کو 6 شکایت موصول ہوچکی ہیں،ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے 2 کروڑ 44لاکھ 50ہزار روپے کا فراڈ کیا – اسی طرح اس بلیک میلر گروہ نے چیئرمین سمیت متعداد افراد کو بلیک میل کیا،ملزمان کے خلاف 36گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کرائے۔

واضح رہے کہ نیب کورٹ کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17جون کو طلب کرلیا ہے جس میں ان کے بیان ریکارڈ کئے جائیں گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں