آج 20 واں روزہ ہے ، دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان کونسی خصوصی عبادات پر بیٹھیں گے؟

آج بیس رمضان المبارک ہے اور آج سے تیسرا عشرہ بھی شروع ہورہا ہے جسے عشرہ نجات بھی کہا جاتا ہے اور نسبت سے دنیا بھر میں لاکھوں مساجد میں مسلمان اعتکاف میں بیٹھتے ہیں اور اپنی نجات کے لئے خصوصی دعائیں کرتے ہیں اور اعتکاف کے دوران دنیا کے کاموں کو معطل کر دیا جاتا ہے اور صرف اللہ کی عبادات کی طرف توجہ اور مصروف ہوجاتے ہیں –

واضح رہے کہ اعتکاف کے معنی ” ٹھہر جانے” یا خود کو “روک لینے” کے ہیں۔ اور آج کے روز نماز عصر کے بعد لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں – اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے سحر و افطاری کا اہتمام اہلخانہ بھی کرتے ہیں جبکہ مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں ۔

معتکفین مسلمان آخری عشرے کی طاق راتوں میں رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کرتے ہیں اور طاق راتوں میں’ لیلۃالقدر‘ کی تلاش کرتے ہیں اور مسلمانوں کا یہ اعتکاف شوال کا چاند نظر آنےکے بعد ختم ہوجاتا ہے اور تمام اعتکاف پر بیٹھنے والے مسلمانوں کو خصوصی دعائوں کے ساتھ ان کے گھروں کو رخصت کیا جاتا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں