ستیانہ میں لینڈ ریکارڈ سینٹر کی منظوری ، کتنی اراضی اور کہاں مختص کرنے کی استدعا؟

فیض فریدی ،

حکومت پنجاب کی طرف سے سائلین کی سہولت کے لیے قانونگوئی کی سطح پر ایڈیشنل لینڈ اراضی ریکارڈ سنٹر کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے لئےانچارج لینڈ ریکارڈ اراضی سینٹر جڑانوالہ نے نواحی قصبے ستیانہ میں سنٹر کے اِجراء کے لئے دورہ کیا اور جگہ کو ناکافی اور ناموزوں قرار دیکر مزید کسی اورمقام پر اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے این او سی جاری کرنے کی استدعاکی ہے –

جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق جڑانوالہ لینڈ اراضی سینٹر کے انچارج ڈائریکٹر آپریشن پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو درخوست کزارتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مزکورہ جگہ سنٹر کے لئے ناکافی ہے لہٰذا قریب ہی محکمہ انہار کی 49 کینال اراضی میں سے 9کینال کے رقبہ کو سنٹر کے لئے این او سی جاری کیا جائے تاکہ جلد عمارت کی تعمیر شروع کی جاسکے جس سے پنجاب حکومت کے ویژن کی بھی جلد تکمیل ممکن ہو سکے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں