وزیراعظم عمران خان کے ہسپتال پہنچنے پر ایک اور” عمران خان” کی انٹری ، لیکن وہ کون تھا؟؟

عمران خان کے ہسپتال پہنچنے پر نیا عمران خان دنیا میں آ گیا – یہ ایک بڑی دلچسپ خبر سامنے آئی ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان خوشاب میں اچانک دورہ کے دوران ہسپتال پہنچے تو وہاں پر ایک بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام بھی عمران خان رکھ دیا گیا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نے اپنے سرپرائز وزٹ پر جب خوشاب کے ایک ہسپتال کا دورہ کیا تو اسی موقع پر اس ہسپتال میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی تو نومولود کے والد نے اسی وقت اپنے بیٹے کا نام عمران خان رکھ دیا – واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول کے3شہروں کا دورہ کیا ۔ پولیس اسٹیشن، اسپتال اور اسکولوں کے دوروں کے بعد عمران خان پنجاب کے شہر سرگودھا سے خوشاب پہنچے تو جوہر آباد کے اسپتال’ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال‘ کا دورہ کیا تھا –

اپنے اس دورے کے دوران عمران خان نے بے سہارالوگوں کے لیےمختلف شہروں میں تعمیر کئے جانے والے شیلٹرز کا بھی دورہ کرتے دکھائی دیتے تھے اور ان کی تعمیر کب تک مکمل ہو گی اور کب فعال ہونگے جیسے سوال بھی کررہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پراس کی رپورٹ طلب کررہے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں