“الہ دین ” کا چراغ رگڑ دیا گیا ، فلم نے چار دن میں کیا کردیا ؟؟؟ شائقین دم بخود

بچپن سے ایک جادوئی کہانی سنتے آرہے ہیں الہ دین کا چراغ ، جس پر دنیا بھر میں ناول لکھے گئے ، فلمیں ، ڈرامے بنائے گئے لیکن آج بھی اس پر کام ہو رہا ہے جسے آج بھی پسند کیا جارہا ہے کیونکہ 4 روز قبل دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم الہ دین نے دنیا بھر میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں –


میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فلم کمپنی ڈزنی کی جانب سے الہ دین پیش کی گئی ہے اور یہ فلم ان کی کامیاب کارٹون فلم ’الہ دین‘ کے لائیو ایکشن ریمیک ہے جسے دنیا بھر کے شائقین پسند کررہے ہیں – فلم نے اپنی ریلیز کے صرف چار دنوں میں اب تک 31 ارب پاکستانی روپے سے زائد کمالیے، جبکہ صرف شمالی امریکا میں 105 ملین ڈالر یعنی 15 ارب پاکستانی روپے سے زائد کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

واضح رہے کہ الہ دین میں مرکزی کردار کینیڈین اداکار مینا مسعود نے ادا کیا، برطانوی اداکارہ ناومی سکاٹ فلم میں ‘جاسمین’ بنی ہیں، جبکہ جن کا کامیاب کردار ول سمتھ نے نبھایا – فلم کے ہدایت گائے ریچی ہیں جنہوں نے فلم میں کمال ویژول ایفکٹس فلمائے ہیں جنہوں نے شائقین کو دم بخود کر دیا ہے – فلم کمپنی ڈزنی اس وقت اپنی کئی اور کامیاب کارٹون فلموں کے لائیو ایکشن ریمیکس بنانے میں مصروف ہے اور یہ کمپنی دنیا بھر میں فلمیں ریلیز کرنے کے لئے سرفہرست ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں