سپریم کورٹ آف پاکستان کا دنیا بھر میں اعزاز ، کیا انوکھا کام کردیا؟؟ بڑی خبر

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی کوششیں رنگ لے آئیں اور پاکستان کی عدالت عظمی نے دنیا بھر میں سب سے پہلے منفرد اعزاز حاصل کر لیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اب سپریم کورٹ کو ای کورٹ کا درجہ بھی حاصل ہو گیا ہے اور ای کورٹ کے تحت کسی کیس کی سماعت کرنے والا اولین ملک بن گیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس کی سماعت عدالت عظمیٰ کی کراچی رجسٹری میں ہوئی جبکہ جج صاحبان سپریم کورٹ، اسلام آباد میں موجود تھے جنہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت کی ، اسلام آباد سے کیس کی ای-کورٹ سماعت کے دوران فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل کو درخواست ضمانت پر فیصلے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم بھی دے دیا – واضح رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قتل کیس کے ملزم نور محمد خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سے متعلق کیس کی ای-کورٹ سماعت کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطاطابق ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا یہ تجربہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا جس میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور بینچ میں شامل مزید 2 جج صاحبان دنیا کی تاریخ کے پہلے جسٹس جبکہ سینئر ایڈووکیٹ یوسف لغاری دلائل دینے والے پہلے وکیل بھی بن گئے – سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 2016 میں دائر کی گئی تھی جس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، کیا آپ کے پاس جواب ہے کہ یہ فیصلہ کیوں نہیں ہوسکا جس پر سرکاری وکیل کوئی جواب نہ دے سکے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے ماڈل کورٹ اس لیے بنائیں تاکہ کیس 3 دن میں نمٹ سکے۔

رپورٹس کے مطابق کیس میں ملزم نور محمد خان کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل شروع کرنے سے قبل کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس نظام میں دلائل کے لیے پہلے وکیل کے طور پر پیش ہوا اور انہوں نے کہا کہ ہ اس نظام سے سائلین اور وکلا سب کو فائدہ ہوگا جبکہ درخواست کی کہ یہ نظام ہائیکورٹ اور ان سرکٹ بینچ میں بھی شروع کیا جائے- اس موقع پر عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلے میں تاخیر ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا۔ بعد ازاں عدالت عظمی کے 3 رکنی بینچ نے قتل کے ملزم نور محمد خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی منظور کرلی-

اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے نادرا حکام کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے پہلی مرتبہ ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی میں معاونت کی اور اسے کامیاب بنایا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں