معروف امریکی گلوکارہ ملی سائرس کا بھرے مجمع میں نامعلوم شخص نے زبردستی بوسہ لے لیا

امریکی معروف امریکی گلوکارہ ملی سائرس کو بھرے مجمعے میں ایک نامعلوم شخص نے دبوچ کر زبردستی بوسہ لے لیا جبکہ اس موقع پر موجود اس کا شوہر اور سکیورٹی گارڈز کچھ نہ کر سکے اور دیکھتے ہی رہ گئے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ یورپی ملک اسپین کے شہر بارسلونا میں اس وقت پیش آیا جب معروف گلوکارہ اپنے شوہر اداکار لیام ہیمس ورتھ کے ساتھ ہوٹل سے نکل کر اپنی اگلی منزل کی جانب جا رہی تھیں۔ اور موسیقار اپنے شوہر اور سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ ہوٹل سے نکلیں تو انہوں نے خود کو ہجوم میں پایا اور اسی دوران ان کے ساتھ نامناسب واقعہ پیش آیا۔ جاری کردہ ویڈیو میں ملی سائرس اور ان کے شوہر لیام ہیمس ورتھ کو مجمع میں آہستہ آہستہ آگے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے – اور ویڈیو میں ہجوم کا شور بھی سنائی دے رہا ہے جب کہ گلوکارہ کے شوہر اور ان کی سیکیورٹی عملے میں شامل اہلکار ان سے آگے چلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ایک نامعلوم شخص سائیڈ سے آکر پہلے ملی سائرس کو سر اور بالوں سے پکڑ کر دبوچنے کی کوشش کرتا ہے اور پھر بعد ازاں انہیں گال پر بوسہ دے کر چلا جاتا ہے جس پر گلوکارہ اپنے ساتھ نامناسب حادثہ ہونے کے بعد وہ اپنے آگلے چلنے والے شوہر اور سیکیورٹی اہلکار کو پیچھے مڑ کر دیکھنے اور مدد کے لیےپکارتیں ہیں۔

ہالی وڈ سمیت دیگر فلم نگریوں میں شہرت یافتہ گلوکارہ کو ہجوم میں اس طرح ہراساں کیے جانے پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے مذمت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ تاہم ابھی تک امریکی گلوکارہ ملی سائرس اور لیام ہیمس ورتھ نے کوئی بیان نہیں دیا لیکن اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں