پاکستان ٹی وی کی معروف جوڑی ایک ہو گئی ، احمد رضا میر اور سجل علی کی منگنی ؟

عید تو ویسے ہی خوشیوں کا نام ہے لیکن اگر اس موقع پر دو پیار کرنے والے ایک ہو جائیں تو اس سے بڑی کیا خوشخبری ہو سکتی ہے کیونکہ اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ٹی وی ڈراموں کی مقبول جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے منگنی کر لی ہے اور جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف گلوکار اداکار اور ماڈل احد رضا میر نے کہا کہ انہیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ اپنے خاندانوں کی دعاؤں کے ساتھ ہم باضابط طور پر منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ہمارا خاص دن، ہمارے خاندان، دوستوں اور مداحوں کی دعاؤں اور محبت سے مزید خاص بن جائے گا-

واضح رہے کہ ٹی وی ڈرامہ ‘یقین کا سفر ‘ سے مداحوں کی پسندیدہ ترین جوڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے گلوکار و اداکار احد رضا میر نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ منگنی کا اعلان سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کیا جس کے بعد ہر طرف سے دونوں کے لئے نیک دعائوں اور خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے –

سجل علی بھارتی فلم “مام” میں سری دیوی کے ساتھ کام کرچکی ہیں جہاں پر ناقدین نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا جبکہ دوسری طرف احد رضا میر نے کوک سٹوڈیو میں احمد رشدی کا گانا کو کو کورینا دہرایا لیکن اس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں