کرینہ کپور کی خوبصورتی کہاں غائب ہو گئی ، نئی تصاویر سے فینز حیران ؟؟؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں بے بو نے اپنی فٹنس کے بل بوتے پر زیرو سائز کا تصور دیا لیکن اب ان کی نئی تصاویر سامنے آنے پر ان کی عمر اور ظاہری حلیے پر شائقین نے شدید تنقید کی ہے – کرینہ کپور جنہوں نے بھارت کے چھوٹ نواب اور اداکار سیف علی خان سے شادی کی اور وہ اپنی فیملی کے ہمراہ آج کل اٹلی کے شہر تسکینی میں چھٹیاں منا رہے ہیں جہاں کی تصاویر اورسیلفیز بھی شیئر کی جارہی ہیں-

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کی مینیجرنے اُن کی ایک سیلفی شیئر کی جس میں کرینہ کپور کے چہرے پر نمایاں ہوتی جھریوں کی وجہ سے ان کی عمر کا مذاق بننے لگا – اور ایک صارف نے کہا کہ ’ بڈھی دِکھ رہی ہے‘ تو دوسرے نے لکھا کہ ’ کرینہ اب بوڑھی لگنے لگ گئی ہیں، عمر وا ضح ہو رہی ہے – کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوا تو کرینہ کی فٹنس کوبھی مذاق بنایا گیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’ پتہ نہیں کب سے کھانا نہیں کھایا ہے- اسی طرح دیگر صارفین کی جانب سے بھی ان کی تصاویر پر بہت تنقید کی جارہی ہے جس میں مختلف کمنٹس سامنے آرہے ہیں . کئی صارفین کا کہنا تھا کہ تصویر لینے سے پہلے گلوکوز کی بوتل تو لگوا لیتی‘، ’ آپ بیمار لگ رہی ہیں‘، ’اس کو کوئی گلوکوز دےدو‘ اور ’بہت پتلی لگ رہی ہو-

صارفین کی شدید تنقید کے بعد ان کی چھٹیوں کی تصاویر کے ساتھ دیگر تصاویر بھی شئیر کی گئیں ہیں جو پہلے والی تصاویر سے مختلف تھیں اور کرینہ ان میں پہلے سے مختلف بھی نظر آرہی تھیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں