میڈیکل ویسٹ کی تلفی کے معاملہ پر نجی ہسپتالوں کو ماحولیاتی نوٹسز ، پی ایم اے متحرک

فیصل آباد( ویب ڈیسک) فیصل آباد میں ہسپتالوں کے فاضل مادے تلف کرنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں جس کے باوجود ماحولیاتی انسپکٹرز کی طرف سے پرائیویٹ ہسپتالوں کونوٹس جاری کرنے کا معاملہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ٹیک اپ کر لیا ہے جس کے لئے کل 10 جون بروز پیر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے –

پی ایم اے کے اجلاس کے ایجنڈے میں مختلف موضوعات پر غور وخوض کرنا اور اس کے حل کے لئے سفارشت تیار کرکے محکمہ صحت حکومت پنجاب کو بھجوانا ہے تاہم خصوصی طور پر ماحولیاتی انسپکٹر ز کی طرف سے پرائیویٹ اسپتالوں کو نوٹس جاری کرنے کے معاملے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فیصل آباد میں ہسپتالوں کے فاضل مادے جس میں سرنجیں ، ڈرپ سیٹ، بھی شامل ہے کو تلف کرنے کے لئے کوئی بھی طریقہ موجود نہیں ہے۔ ان حالات میں پرائیویٹ اسپتالوں کو نوٹس بھیجنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں فیصل آباد میں تیزی سے پھیلنے والی مختلف بیماریوں اور ان کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ بیماریاں شہریوں کے لئے خطرناک ہیں متعدد شہریوں کو موت کے منہ میں لے جانے کا باعث بن رہی ہیں۔اس سلسلے میں کل سفارشات بنا کر محکمہ صحت حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے مالی معاملات کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں