عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی ڈالر بھی مہنگا ہو گیا ، کتنے روپے اضافہ ہوا ؟؟؟

عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی ڈالر نے پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک مرتبہ پھر تیزی دکھائی ہے اور ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سامنے آئی ہے – انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 15 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 150 روپے 75 تک پہنچ گئی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کے آغاز میں مندی چھائی ہوئی ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 670 پوائنٹس کمی سے 34827 کی سطح پر آ گیا، 100 انڈیکس 35 ہزار پوائنٹس کی اپنی حد برقرار نہیں رکھ سکا۔ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 75 پیسے بڑھ گئی تھی اور ڈالر کی قیمت خرید 147 روپے 85 پیسے سے بڑھ کر 148 روپے60 پیسے جبکہ قیمت فروخت 148 سے بڑھ کر 148 روپے 90 پیسے ہو گئی تھی۔ اسی روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے کم ہو ئی تھی اور قیمت فروخت 148 سے کم ہو کر 147 روپے 80 پیسے جبکہ قیمت فروخت 149 سے کم ہو کر 148 روپے 80 پیسے ہو گئی تھی-

لیکن آج پھر ڈالر نے اڑان بھری اور اس وقت تک اس کی قیمت 150 روپے 75 پیسے پر پہنچ گئی ہے جس پر کاروباری اداروں اور بزنس کمیونٹی نے ایک مرتبہ پھر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے -ان کا کہنا تھا کہ جب تک ڈالر کی قیمت میں استحکام نہیں آئے گا کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار رہیں گی اس لئے حکومت ڈالر کی قیمت اعتدال پر رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں