ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2 دہشت گرفتار ، کیا سامان برآمد ہوا؟؟

حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد ڈویژن کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد کسی نامعلوم مقام پر حملہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں اور کسی بھی وقت حملہ کر سکتے تھے ہیں جس پر سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے کینال روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضہ سے بارودی مواد ، اسلحہ ، ڈیٹو نیٹرز اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے –

رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے نام محمد عبداللہ اور خالد خان ظاہر کئے گئے ہیں اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم کیساتھ ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں