بھارتی کرکٹ آل رائونڈر یووراج سنگھ کی ریٹائرمنٹ ، اہلیہ اور محبوبہ نے کیا پیغام دیدیا؟؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپرسٹار اورآل رائونڈر یووراج سنگھ کی ریٹائرڈمنٹ کے اعلان کے بعد ان کی اہلیہ اور سابق گرل فرینڈ نے کیا پیغام دئیے – یہ پیغام ایسے ہیں انہیں کرکٹ اور شوبز حلقوں میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی اور ان کو سراہا گیا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2011 کے ورلڈ کپ کے مین آف دی ٹورنامنٹ بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے کل بھارتی شہر ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، جس پر بھارتی کرکٹرز سمیت فلمی ستاروں نے بھی کرکٹ کی دنیا میں یوراج کی خدمات اور فتوحات کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر اُن کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا –

اس حوالے سے یووراج کی اہلیہ جو کہ سپرہٹ فلم باڈی گارڈ کی کاسٹ میں شامل ہیزل کیچ نے بھی اپنے شوہر کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اُ ن کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’’ اور یہاں یہ سفر ختم ہوا، آپ قابلِ فخر ہیں،آگے بڑھیں، بہت سارا پیار آپ کےلیے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی بھارتی آل رائونڈر سابقہ محبوبہ کم شرما نے کمنٹ میں لکھا کہ ’’ آپ دونوں اسی طرح کامیاب رہیں۔

واضح رہے کہ یووراج سنگھ اور کم شرما کے مابین لو افئیر کئی سال چلتا رہا اور ایک مرتبہ تو منگنی کا اعلان بھی کردیا گیا لیکن بعد ازاں سب کچھ ختم کردیا گیا اور پھر یووراج نے ہیزل سے شادی کر لی تاہم اس کے باوجود دونوں خواتین کے پیغام کو سراہا جارہا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں