حمزہ سربلند ہو کررہنا ،کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے، مریم نواز نے دبنگ اعلان کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے بھرپور رد عمل دیا ہے اور کہا ہے کہ ’حمزہ سربلند ہو کر رہنا، کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے- یہ بیان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹویٹر پر جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت کو ’جعلی‘ اور ’ریت کی دیوار‘ قرار دیا۔

مریم نواز شریف نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نہ تو مسلم لیگ (ن) کے لیے جیلوں کا سامنا کرنا نئی بات ہے نہ حمزہ شہباز کے لیے، ہم نے ڈکٹیٹر کے مظالم کا سامنا کیا ہوا – نے قومی احتساب بیورو (نیب) پر الزام عائد کی کہ وہ وزیراعظم کی ہدایات پر عمل پیرا ہے، حمزہ شہباز کے لیے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’حمزہ سربلند ہو کر رہنا، کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے‘۔

ایک اور پیغام میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے یہ بھی واضح کیا کہ معاشی سروے اور بجٹ جیسی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش حکومت کو عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچا سکتیں ، آج بجٹ پیش کیا جائے گا اور اس ناکام ترین حکومت کا بجٹ عوام کے لئے نہیں ہو گا جس پر عوام کے غیض و غصب کا نشانہ بنیں گے اور ان سب چیزوں سے عوام کو دور کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں لیکن عوام ان کے ہتھکنڈوں میں آئیں گے نہ ہی حکومت اپنے انجام سے بچ سکے گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں