عالمی کرکٹ کپ میں فیورٹ بھارت کو زور دار جھٹکا ، کونسا اہم کھلاڑی ان فٹ ؟؟

ورلڈ کپ میلے میں بھارت ابھی تک ناقابل شکست ہے اور اس نے دونوں میچز بالخصوص آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت کر اپنے فیورٹ ہونے پر مہر ثبت کردی ہے لیکن اس کے باوجود اب انہیں ایک زور دار جھٹکا لگا ہے جب ایک بری خبر سامنے آئی ہے- واضح رہے کہ بھارتی اوپنر شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فاسٹ بائولر کونٹر نائل کی تیزرفتار گیند انگوٹھے پر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے تاہم اب ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق انہیں تین ہفتوں کا آرام کا کہنا گیا جس کے بعد وہ ورلڈ کپ مقابلوں سے باہر ہو گئے ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ق شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کا اسکین کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق شیکر دھاون کا انگوٹھا فریکچر ہے جس کی وجہ سے وہ ورلڈکپ کے آئندہ میچز نہیں کھیل سکیں گے، رواں ماہ بھارت کو نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اوپنر ٹیم میں ریڈھ کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے جس کے بعد ان کی اہمیت مزید بڑھ گئی تھی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں