بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستانی فضا میں داخل ہو گا ، لیکن اجازت کس نے دی؟؟؟

پاکستان تحریک ا نصاف کی حکومت جب سے قائم ہوئی ہے بھارت کیساتھ تعلقات بتدریج کشیدہ ہی رہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے کئی مرتبہ اپنے بھارتی ہم منصب کو فون کئے ، خط لکھے کوئی جواب نہیں ، توایسی صورتحال میں دونوں ممالک کے مابین حالات کیسے اعتدال پر کیسے آئیں گے – لیکن ایک مرتبہ پھر پاکستان نے بھارت کے لئے نرم گوشہ پیدا کیا ہے اور بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کےطیارے کوپاکستانی فضائی حدود سےگزرنےکی اجازت دیدی گئی ہے –

واضح رہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے نریندر مودی کے طیارے کو13 جون کیلئے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی باضابطہ درخواست پاکستانی حکومت کو بھیجی گئی تھی جسے پاکستانی حکومت نے منظور کر لیا ہے اور بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو اجازت دیدی گئی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کل 13 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لئے بشکیک روانہ ہوں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا 2 روزہ اجلاس کل سے بشکیک میں شروع ہورہا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریںگے۔

واضح رہے کہ فروری میں بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر کشیدگی میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے فضائی حدود میں آنے جانے پر پابندیاں عائد کر دی گئیں تھیں تاہم اب بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دیدی گئی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں