زرداری اور حمزہ کے بعد کس کی باری ؟؟ وفاقی وزیر نے بڑا دعوی کر دیا

سابق صدر آصف علی زرداری اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاریوں کے بعد اب حکومتی وزیر کی جانب سے ایک اور گرفتاری کی پیش گوئی کردی گئی ہے – اس حوالے سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ اب سابق وزیراعطم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری ہو گی-

نجی ٹی پروگرام کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ان سے سوال کیا گیا کہ اب کون گرفتار ہوگا ؟ جس کے جواب میں انہوں نے بڑا انکشاف کیا کہ شاہد خاقان عباسی جلد اندر جانے والے ہیں۔ عوام ان سے پوچھیں گے 30ہزار ارب کا قرضہ لیا وہ کہاں گیا، 65سال سے معیشت تباہ کرنے والے آج ہم سے سوال کر رہےہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیرنے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ کے سیکیورٹی حصار کا خرچہ بھی اپنی جیب سے دیتے ہیں لیکن ایک سابق وزیراعظم خیرات میں ملنے والا ہار اپنی بیوی کو دے بیٹھا جو وزیر اعظم زکوٰة میں ملنے والا ہار اپنی بیوی کو دے دے وہ معیشت کا کیا حال کرے گا۔

فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ ایلیٹ کلاس کا احتساب ہوجائے تو ملک ترقی کرتا نظر آئے گا، حکومت میں آنے سے پہلے ان کی فنانشل صورتحال دیکھ لیں، نفیسہ شاہ اور ان کے والد نے عزیر بلوچ سے دیت میں 80کروڑ روپے لئے، یہ لوگ ارب پتی بن گئے لیکن حساب اور سوال ہم سے کر رہے ہیں۔ملک پر انہوں نے قرضہ چڑھا دیا اب ہم ٹھیک کرنے کی بات کررہے ہیں-

واضح رہے کہ چند روز قبل سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی لندن میں قیمتی اور بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے خبریں شائع ہورہی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی بہت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور نیب پر تنقید کی جارہی ہے کہ اس پر بھی ہاتھ ڈالیں لیکن اس کے جواب میں فیصل واوڈا نے ایسے تمام الزامات کو مسترد کردیا اور جھوٹ قرار دیدیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں