عالمی کرکٹ میلہ ، پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں بارش رکاوٹ ہو گی یا نہیں ؟؟

عالمی کرکٹ میلہ اپنے عروج پر پہنچا تو بارشوں نے رنگ میں بھگ ڈال دیا اور اب تک تین میچز بارشوں کی نذر ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے مابین آج ہونے والے میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے میچ بارش سے متاثرہو سکتا ہے لیکن اب شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری آئی ہے کہ آج کے ہونے والے میچ میں بارش کا امکان کم ہے جس سے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ دلچسپ ہو گا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ٹاؤنٹن میں محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیں – آج بھی میچ کے دوران ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور دھوپ غائب رہے گی، مطلع ابر آلود اور موسم ٹھنڈا رہے گا۔ ٹاؤ نٹن میں آج بارش کی مزید پیش گوئی نہیں مطلع فی الحال ابرآلود ہے ۔درجہ حرارت 9 ڈگری ہے، ہوائیں چل رہی ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کےمیچ میں اوور کاسٹ کنڈیشن رہے گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

ورلد کپ کے سلسلہ میں آج کھیلا جانے والا میچ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ہی کے لئے خاصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان تین میچ کھیل کر تین پوائنٹ جبکہ آسٹریلیا تین میچ کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کر سکا ہے اس لئے آج کا میچ بہترین ہو گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں