پاکستان اور آسٹریلیا کا آج زبردست میچ ، قومی کپتان سرفراز نے شائقین سے کیا اپیل کردی؟؟

بھارت کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کے سابق کپتان اور بلے باز اسٹیون سمتھ کے خلاف تماشائیوں نے بہت ہوٹنگ کی تھی جس پر بھارتی کپتان کوہلی نے ان سے معذرت بھی کر لی تھی تاہم پاکستان کے خلاف آج کے میچ میں اس طرح کے معاملات سے بچنے کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے شائقین سے اپیل کردی ہے کہ وہ ایسا کچھ نہ کریں کیونکہ وہ کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں اور پاکستانی کرکٹ اور کھلاڑیوں سے بہت محبت کرتے ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستانی شائقین ایسا نہیں کریں گے، پاکستانی عوام کرکٹ اور کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں۔ اسمتھ اور وارنر کو ممکنہ طور پر شائقین کی تنقید سے بچانے کے لیے انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے بھی ان کی حمایت کی تھی اور اپنے ملک کے شائقین سے درخواست کی تھی کہ سابق آسٹریلین کپتان اور اوپننگ بلے باز پر جملے نہ کسیں۔

واضح رہے کہ سمتھ اور وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد تھی جو ورلڈ کپ سے ایک ماہ قبل ختم ہوئی تھی اور دونوں کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا تھا ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک شائقین ان پر اس حوالے سے تنقید اور جملے کستے رہتے ہیں جس سے بچائو کے لئے قومی کپتان سرفراز نے شائقین سے اپیل کردی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں