پاکستان فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف جوڑی تھائی لینڈ میں کیا کررہی ہے؟؟ تنقید کس نے کی

پاکستان فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز ان دنوں تھائی لینڈ میں اکھٹے دیکھے جارہے ہیں اور وہاں کی سیر کرتے ہوئے دونوں نے تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید اور تعریف کے ڈونگرے برسائے جارہے ہیں – واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقراء عزیز کے درمیان گزشتہ برس سے قریبی تعلقات ہیں جس کا اعتراف دونوں کئی مرتبہ سوشل میڈیا سمیت دیگر انٹرویوز میں کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف جوڑی یاسر حسین نے اقراء عزیز نے تھائی لینڈ میں سیر کے دوران لی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جس پر بعض صارفین نے حیرت کا اظہار بھی کیا کہ کیا یہ جوڑا شادی شدہ ہے اگر نہیں ہے تو پھر یہ اس طرح کیسے تھائی لینڈ میں اکیلے سیر کررہے ہیں کیا ان کے والدین انہیں کچھ نہیں کہتے اور کیا اسلام اس کی اجازت دیتا ہے –

جس پر یاسر حسین نے ناقدین کو ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ نفرت انگیز تبصرے بند کرو اور انجوائے کرو۔ اور یہ بھی مشورہ دیدیا ہے کہ جیو اور جینو دو بصورت دیگر میرا اسسٹنٹ انہیں بلاک کردے گا پھر یہ تصاویر کیسے دیکھو گے اور کہاں کمنٹ کرو گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں