زرعی یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

فیصل آ باد(ویب ڈیسک) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مرکزی کیمپس سمیت بوریوالا/وہاڑی‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیپالپور اوکاڑہ سب کیمپسز میں انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کنونیئر ایڈمیشن کمیٹی ڈاکٹر شہباز طالب ساہی کے دفتر سے جاری ہونے والی معلومات کے مطابق داخلوں کے خواہش مند نوجوان اتوار 23جون کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کیلئے سوموار17جون تک آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے۔

انٹری ٹیسٹ کیلئے پورے صوبے میں 13امتحانی سینٹر قائم کئے گئے ہیں جس کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ ایسے طلبہ جو ایف ایس سی پارٹ سیکنڈ کے امتحان میں شریک ہورہے ہوں یا انہوں نے حال ہی میں یہ پاس کر رکھا ہوانٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے اہل ہونگے۔ اُمیدواروں سے کہا گیا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن کے دوران ٹیسٹ کے مضامین کا انتخاب انٹرمیڈیٹ کے مضامین کے مطابق کریں۔ انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے دوسرا اور حتمی انٹری ٹیسٹ 21جولائی کو منعقد کیا جائے گا جس کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل 24جون سے 15جولائی تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں