ورلڈ میں رہنے کے لئے اب پاکستان کرکٹ ٹیم کو کیا کرنا ہو گا ؟؟ وقار یونس نے بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے میچز کھیل رہی ہے لیکن ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں ہے اور ابھی تک صرف ایک میچ جیت سکی ہے جبکہ دو میچز میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا لیکن پاکستان کا اگلہ میچ روایتی حریف اور فیورٹ ٹیم بھارت کی ساتھ پرسوں یعنی 16 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا اس حوالے سے ٹیم کی ٹیاریاں بھی جاری ہیں لیکن سابق لیجنڈ کرکٹرز نے اپنے مشوروں سے ٹیم کو نوازا ہے –

اس حوالے سے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور سابق کوچ وقار یونس نے واضح کیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد بھارت کے خلاف مقابلے میں فتح کے لیے پاکستان کی ٹیم کو اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا – پاکستان کو بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹونٹن میں کھیلے گئے میچ میں 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر موجود ہے اور سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اب پاکستانی ٹیم کو کم و بیش ہر میچ میں کامیابی درکار ہے -سابق کپتان نے (آئی سی سی) کے لیے لکھے گئے کالم میں اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھی پاکستان بھارت سے کھیلتا ہے تو وہ بہت بڑا میچ ہوتا ہے لیکن اتوار کو ہونے والا میچ ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچز کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کے لیے بہت زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے – اگر پاکستان کو ٹورنامنٹ میں رہنا ہے تو انہیں اپنی ‘اے پلس’ پرفارمنس دے کر میچ جیتنا ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے جسے اربوں کی تعداد میں شائقین دیکھ رہے ہوتے ہیں – ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا بھارت کے خلاف ریکارڈ سب سے بدتر ہے اور اسے عالمی کپ کے تمام 6 مقابلوں میں روایتی حریف کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن وقار یونس کا ماننا ہے کہ وہ میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کا ریکارڈ ملا جلا ہے اور وہ سب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، یہ ایک نیا میچ ہوگا – وقار یونس نے آسٹریلیا کے خلاف 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں لینے والے محمد عامر کی باؤلنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں دوسرے اینڈ سے سپورٹ نہیں مل رہی، انہوں نے نئی گیند سے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور اپنی تمام تر ورائٹی سے باؤلنگ کی – ہم سب جانتے ہیں عامر ذہنی طور پر بہت مضبوط ہیں اور انہوں نے ثابت کیا کہ فارم آنی جانی چیز ہے لیکن کلاس ہمیشہ رہتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں وہ ایک میچ ونر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان 16 بھارت کیخلاف ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور اہم میچ کھیلے گا جس میں پاکستان کو اس لئے کامیابی ضروری ہے کہ پاکستان ابھی تک صرف 3 پوائنٹس حاصل کر سکا ہے جبکہ اس کے پانچ پوائنٹ کا نقصان ہے اس لئے اے پلس فارم دے کر بھارت کے خلاف میچ جیتنا ٹورنامنٹ میں موجود رہنا ہو گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں