سام سنگ کے نئے فون گلیکسی نوٹ 10 کے نئے فیچرز کی تفصیلات سامنے آ گئیں ؟؟؟

سام سنگ فون دنیا بھر میں معروف کمپنی ہے اور اس کے نئے فلیگ شپ ماڈلز کو متعارف کروانے سے قبل ہی دنیا بھر میں مشہور ہوجاتے ہیں لیکن اس وقت نئے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 10 کے نئے نئے فیچرز سامنے آ رہے ہیں جبکہ ابھی گلیکسی نوٹ 10 کو متعارف کروانے میں کم از کم تین ماہ کا عرصہ درکار ہے لیکن اس کے باوجود اس ماڈل کی دھوم مچی ہوئی ہے اور اس فیچرز لیکس ہو رہے ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی بار سام سنگ گلیکسی نوٹ سیریز کا فون 2 مختلف ماڈلز میں متعارف کرانے والی ہے اور اب دونوں ورژن کی تصاویر لیک ہوکر سامنے آئی ہیں- ٹوئٹر اکاﺅنٹ آن لیکس میں پوسٹ ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلیکسی نوٹ 10 نئے ڈیزائن سے لیس ہوگا اور اس وجہ سے نوٹ 9 سے بالکل مختلف نظر آئے گا۔ یہ فون گلیکسی نوٹ 10 پرو (6.75 انچ اسکرین) اور نوٹ 10 (6.3 انچ) کی شکل میں متعارف کرایا جائے گا جن کا ڈیزائن یکساں ہی ہوگا اسی طرح یہ دونوں فونز ایج ٹو ایج ڈسپلے کے قریب تر ہوں گے اور حقیقی معنوں میں بیزل لیس قرار دیئے جاسکتے ہیں۔

امنے آنے والی لیکس کے مطابق دونوں میں فرنٹ کیمرا ہول پنچ ڈیزائن کی شکل میں دیا جارہا ہے جو کہ اسکرین کے درمیان میں ہوگا، گلیکسی ایس 10 میں اس طرح کا سیلفی کیمرا دائیں جانب دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں ایس 10 کے مقابلے میں نیچے بیزل کو بھی مزید کم کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان لیک تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ گلیکسی نوٹ 10 سے ہیڈفون جیک کو ہٹایا جارہا ہے جبکہ سام سنگ کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی کا بٹن بھی کہیں نظر نہیں آرہا ہے اور ممکنہ طور پر فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب کیا جائے گا – اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا جائے گا خصوصاً نوٹ 10 پرو میں گلیکسی ایس 10 فائیو جی کی طرح تھری ڈی ٹائم آف فلائٹ سنسر بھی نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ گلیکسی نوٹ 10 کے لیکس سامنے آنے کے باوجود مارکیٹ میں اس ماڈل کی دھوم مچی ہوئی ہے اور شائق صارفین نے اسے بہترین ماڈل قرار دیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں