رواں سال کسی ملک کی فضائی کمپنی نے ورلڈ ائیر لائن کا ایوارد اپنے نام کر لیا ؟؟

اسلامی ملک قطر کی ائیر لائنز قطر ائیرویز کو رواں سال ورلڈ ائیرلائن ایوارڈ جیت لیا ہے اور یہ رینکنگ ایوی ایشن ویب سائٹ اسکائی ٹریکس نے جاری کی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر ایئر ویز کو 2019 کے لئے بہترین کہا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال پہلے نمبر پر رہنے والی سنگاپور ائیرلائنز اس بار دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 2018 میں دوسرے نمبر پر رہنے والی قطر ائیر ویز اس بار سرفہرست رہی ،جاپان کی آل نیپون ائیر ویز کے حصے میں تیسرا نمبر آیا ، اسی طرح گزشتہ سال نمبر 6 پر رہنے والی کمپنی کیتھی پیسیفک نے اس سال چوتھا نمبر حاصل کر لیا ہے جبکہ ایمریٹس نے پانچویں پوزیشن حاصل کی واضح رہے کہ دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں پاکستان کی کوئی بھی سرکاری یا غیرسرکاری ائیرلائن شامل نہیں-

واضح رہے کہ بہترین فضائی کمپنی کے ایوارڈز 21 سال سے جاری ہیں جس میں مسافروں سے باقاعدہ سروے کیا جاتا ہے اور رواں سال یہ دعوی کیا گیا ہے کہ رواں سال کئے گئے سروے میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا جس کے بعد رینکنگ جاری کی گئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں