اس وقت وزیراعطم عمران خان کی بجائے حکومت کون کون چلا رہے ہیں ؟؟ سینئر صحافی نے بتادیا

وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں اکثر ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں جس میں غیر منتخب افراد اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہیں جبکہ اب کھل کر میڈیا اور دیگر اداروں میں بھی یہ باتیں ہو رہی ہیں – اسی حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار شخص ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن ان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کی کچھ سمجھ نہیں آتی۔ کیا نعیم الحق بھی وزیراعظم ہیں؟ کیا انہوں نے بھی کوئی حلف لیا ہوا ہے؟ کیونکہ میں جہاں بھی جاتا ہوں ، وہاں ہر ناجائز سفارش کے پیچھے نعیم الحق ہیں۔

نجی ٹیلی ویژن ایک پروگرام میں اپنا تبصرہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے زیادہ پاکستان میں جو کام چل رہا ہے وہ زلفی بخاری چلا رہا ہے اور نعیم الحق چلا رہا ہے۔ ایک وقت آئے گا کہ جب یہ حکومت نہیں رہے گی تو ان کو دو نیب بنانا پڑیں گی جو احتساب کریں گی – واضح رہے کہ قبل ازیں بھی نعیم الحق کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ وہ اپنے کاموں کے لئے اداروں اور افسران پر ناجائز دبائو ڈالتے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں