مالدیپ کے سول سروسز کمیشن وفد کا ورچوئل یونیورسٹی کا دورہ، تعاون بڑھانے پر زور

مالدیپ کے سول سرسز کے وفد نے ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کا دورہ کیا جس میں سول سروسز کمیشن کے صدر ڈاکٹر ایلے شامین ، مس فاطمہ حبیبہ، ڈائریکٹر سول سروسز کمیشن، شامیل احمد فنانس ڈپارٹمنٹ سول سروسز کمیشن ، اور مس حمیدہ ایڈمن ڈپارٹمنٹ سول سروسز کمیشن مالدیپ شامل تھے۔


ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نعیم طارق نے وفد سے ملاقات کے بعد دو طرفہ تعاون بڑھانے پہ زور دیا ۔سول سروسز کمیشن مالدیپ کے صدر ڈاکٹر ایلے شامین نے ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے نظام تعلیم اور جدت کو بہت سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں