میشا شفیع کے ہراسگی الزامات ، علی ظفر نے کونسے اکائونٹس اورثبوت ایف آئی اے کو دیدئیے؟؟

گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے مابین ہراسگی کا کیس عدالت مین زیر سماعت ہے تاہم اس حوالے سے کئی خبریں سامنے آتی رہی ہین اب اس معاملے کو سائبرکرائم ایکٹ کے تحت نمٹانے کا فیصلہ گلوکار علی ظفر نے کیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کے ثبوت ایف آئی اے کو جمع کروا دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کے خلاف ہراسگی کا الزام عائد کرنے کے بعد ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک خصوصی کمپئن چلائی گئی تھی جس میں علی ظفر کو سارا قصور وار قرار دیا گیا تھا جن میں سے بہت سے ایسے سوشل میڈیا اکائونٹس تھے جو بعد میں جعلی قرار پائے اب اس کیس میں علی ظفر نے مختلف جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر ثبوت ایف آئی اے کو جمع کروا دیے ہیں۔

اس حوالے سے گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ان تمام لوگوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان جعلی اکائونٹس کی نشاندہی کی تھی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں